کراچی:بدنام زمانہ کار لفٹرآصف 3ساتھیوں سمیت گرفتار

      کراچی:بدنام زمانہ کار لفٹرآصف 3ساتھیوں سمیت گرفتار

  

کراچی(کرائم رپورٹر)اے وی ایل سی پولیس نے گڈاپ ڈویژن میں کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ کار لفٹر عبدالمجید لاشاری کے بیٹے سمیت 3ملزمان کو گرفتار کرکے 2مسروقہ موٹرسائیکلیں،ایک کلو سے زائد چرس اور اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔ملزمان موٹر سائیکلیں چوری اور چھیننے کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔تفصیلات کے مطابق اے وی ایل سی گڈابپ ڈویژن نے کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے مختلف علاقوں سے موٹر سا ئیکل چوری اور چھیننے کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب بدنام زمانہ کار لفٹر عبد المجید لاشاری کے بیٹے آصف عرف عا سی کوتین ساتھیوں سمیت گرفتارکر کے ان کے قبضے سے 2مسروقہ شدہ مو ٹر سائیکلیں، دوپستول اور ایک کلو پچاس گرام چرس برآمد کر لی۔ گرفتار شدہ ملزمان اس سے قبل بھی موٹر سائیکل چوری اورچھیننے کی وارداتوں میں جیل جا چکے ہیں۔ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر چھینا جھپٹی کی وارداتیں کرتے ہیں اور مو ٹر سائیکلیں چوری کرنا اور چھیننا ہی ان کا ذریعہ معاش ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -