غلام مرتضی بلوچ کے چہلم پر قرآن خوانی کا اہتمام

غلام مرتضی بلوچ کے چہلم پر قرآن خوانی کا اہتمام

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پیپلز پارٹی کے سابق صوبائی وزیر اور پی پی ڈسٹرکٹ ملیر کے صدر مرحوم غلام مرتضی بلوچ کا چہلم جمعرات 9جولائی کو عقیدت و احترام سے منایا گیا۔مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فقیر محمد گوٹھ نزد بقائی اسپتال ٹول پلازہ میں صبح10بجے سے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا اور یہ سلسلہ عصر تک جاری رہا بعد ازاں مرحوم کی مغفرت کیلئے خصوصی دعا ئیں کی گئیں۔مرحوم کے چہلم میں پیپلز پارٹی کے مرکزی قائدین،اراکین قومی او صوبائی اسمبلی،ضلعی صدور سمیت پیپلز پارٹی کیے کارکنان اور عمائدین شہر سمیت عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔پیپلز پارٹی کے سابق صوبائی وزیر مرحوم غلام مرتضی بلوچ کے صاحبزادے یوسف انور بلوچ نے چہلم میں شرکت کرنیوالوں کو شکریہ ادا کیا۔یوسف بلوچ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ وہ اپنے والد غلام مرتضی بلوچ کی عوام دوست خدمت کے مشن کو آگے بڑھائیں گے اور عوامی خدمت کے سلسلے کو جاری رکھیں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -