کراچی:سعید آباد میں نوجوان نے خود کشی کرلی

کراچی:سعید آباد میں نوجوان نے خود کشی کرلی

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے سعید آباد میں نوجوان نے خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی،اینٹی ویکل لفٹنگ سیل کی گڈاپ میں کارروائی،موٹر سائیکلیں چھیننے اور چوری کرنے والے چار ملزمان گرفتار،اسلحہ اور مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کر لی ہیں۔ VOسعید آباد بسمہ اللہ چوک کے قریب گھر میں گولی لگنے سے تیس سالہ راشد شدید زخمی ہو گیا جسے سول اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا پولیس کے مطابق اہل خانہ کے مطابق راشد نے خود کشی کی ہے تاہم پولیس واقعہ کی تصدیق کر رہی ہے۔CLIPادھر اے وی ایل سی نے گڈاپ میں کارروائی کر کے چارموٹرسائیکل لفٹرآصف عرف عاسی،اجمل،احمد اور حسین چانڈیوگرفتار کر کے اسلحہ اور موٹر سائیکلیں برآمد کر لی ہیں۔ CLIPپولیس کے مطابق ملزم آصف عرف عاسی بدنام زمانہ ملزم عبدالمجیدلاشاری کا بیٹا ہے،ملزمان کے خلاف مختلف تھانوں میں متعدد مقدمات بھی درج ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -