اے پی این ایس کا طارق رشید کے انتقال پر اظہار تعزیت

اے پی این ایس کا طارق رشید کے انتقال پر اظہار تعزیت

  

کراچی (پ ر)آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے صدر حمید ہارون اور سیکرٹری جنرل سرمد علی نے عہدیداران اور ایگزیکٹو کمیٹی کی جانب سے پاکستان ایڈورٹائزنگ ایسو سی ایشن کے سیکرٹری جنرل طارق رشید کے انتقال پر ملال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اے پی این ایس کے عہدیداران نے مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی انہیں جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو اس سانحہ پر صبرجمیل عطا فرمائے۔اے پی این ایس کے اراکین ان کے رفقاء اور اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -