کورونا سے تحفظ: ای ایف یو اور حبیب میٹرومیں اشتراک

کورونا سے تحفظ: ای ایف یو اور حبیب میٹرومیں اشتراک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (پ ر)حبیب میٹرو بینک اور ای ایف یو لائف نے" COVID 19 تحفّظ'' کے آغاز کی پیشقدمی کرکے اپنے اشتراک کو مزید مضبوط کرلیا، اپنی نوعیت کی پہلی پروڈکٹ جس کا مقصد حبیب بینک میٹرو کے ان صارفین کو جو مالی اور طبّی طور پر اس مسلسل وباء کی زد میں آئے ہوئے ہیں، ایک مالی حل فراہم کرنا ہے۔ اس سلسلے میں ایک ڈیجیٹل دستخط کی تقریب منعقعد ہوئی جس میں جناب محسن علی ناتھانی، صدر اور چیف ایگزیکیوٹو آفیسر، اور جناب احمد شاہ درّانی، ہیڈ ریٹیل بینکنگ، حبیب میٹرو بینک کے ساتھ، جناب طاہر جی ساچک، چیف ایگزیکیوٹو آفیسر اور مینیجنگ ڈائریکٹر، اور جناب محمد علی، سی ایس او اور ایگزیکیوٹو ڈائریکٹر، ای ایف یو لائف نے اپنے اپنے مقامات سے پروڈکٹ کے معاہدے پر دستخط کئے۔ COVID 19کی منفرد پروڈکٹ ایک تحفّظاتی پلان ہے جو ڈائیگنوسٹک ٹیسٹ اور ہسپتال کے روزانہ کے اخراجات کی بازادائیگی کے تحفظ کے ساتھ ساتھ انفرادی صارفین اور اہل خانہ کو، 1400 پاکستانی روپے سے شروع ہونے والے کم سے کم پریمیئم سے، ٹرم لائف وفات فائدہ بھی پیش کررہی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -