فیصل آباد، ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 4افرا د جاں بحق، 2شدید زخمی

        فیصل آباد، ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 4افرا د جاں بحق، 2شدید زخمی

  

فیصل آباد(کرائم رپورٹر)ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت چار افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق سلیمی سی این جی کھرڑیانوالہ کے قریب بس کی ٹکر سے دو موٹرسائیکلوں پر سوار23سالہ ذیشان ولد بوٹااور30 سالہ فیصل ولد محمود موقع پر جاں بحق جبکہ 32سالہ علی اصغر ولد اللہ رکھا زخمی ہوگیا،نعشیں ورثا کے سپرد کردی گئیں، زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ علاوہ ازیں تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقہ میں امتیاز مارٹ نشاط آباد کے قریب دو موٹر سائیکلوں کے تصاد م میں 17 سالہ مہروز ولد ارشد موقع پر چل بسا جبکہ 45سالہ کاشف ولد اشفاق زخمی ہوگیا۔سمندری روڈ گرڈ سٹیشن کے قریب موٹرسائیکل کی ٹکرسے راہگیر55سالہ خاتون انوری بی بی زوجہ طالب حسین جا ں بحق ہوگئی۔

مزید :

صفحہ آخر -