سب ڈویژن ابراہیم حیدری کو ضلع کا درجہ دیا جائے، جان جاموٹ

سب ڈویژن ابراہیم حیدری کو ضلع کا درجہ دیا جائے، جان جاموٹ

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)رکن ڈسٹرکٹ کونسل کراچی سابق ٹاؤن بن قاسم جان عالم جاموٹ نے کہا ہے کہ ضلع ملیر کی سب ڈویژن ابراہیم حیدری کو ضلع کا درجہ ملنا چاہئے ضلع ناظم ملیر کی آبادی 20لاکھ صرف ابراہیم حیدری سب ڈویژن کی آبادی 10لاکھ ہے جبکہ ساڑھے 7اور ساڑھے 6 لاکھ آبادی والے ٹھٹھہ اور سجاول کو ضلع کا درجہ حاصل ہے انہوں نے مزید کہا کہ علاقہ مکینوں کا وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے مطالبہ ہے کہ سب ڈویژن ابراہیم حیدری کو ضلع کا درجہ دیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیاسی و سماجی تنظیموں کے نمائندوں اور علاقہ مکینوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفد نے جان عالم جاموٹ سے ابراہیم حیدری کو ضلع کا درجہ دلانے کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بے سہارا غریب افراد کو گھروں کی فراہمی کی اسکیم کے سلسلے میں ریڑھی ابراہیم گوٹھ میں 5لاکھ روپے فی گھر کی لاگت سے 2کمروں پر مشتمل 54گھر زیر تعمیر ہیں پانی کی فراہمی کا مسئلہ 85فیصد حل کروالیا ہے اب 2لاکھ کے بجائے 15لاکھ گیلن پانی دستیاب ہے۔ انوائرمنٹل واٹر ری سائیکلنگ پلانٹ ADPکے تحت منظور ہو چکا ہے جلد کام کا آغاز کیا جائیگا جبکہ ورلڈ بینک کے تعان سے 2اسٹیڈیم میں سولر لائیٹس سڑکوں کی تعمیرات اور 3لنک روڈ تعمیر کئے جائیں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -