وزیراعظم عمران خان آمرانہ سوچ کے حامی ہیں،نثار کھوڑو

وزیراعظم عمران خان آمرانہ سوچ کے حامی ہیں،نثار کھوڑو

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ وزیراعظم آمرانہ سوچ کے حامی ہیں اور وفاقی حکومت 18 ویں ترمیم، این ایف سی پر حملہ آور ہونے کی کوشش کر رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو جے یو آئی کی اے پی سی میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ نثار کھوڑو نے کہا کے وفاقی حکومت کو 18 ویں ترمیم آنکھ میں کانٹا بن کر چبھ رہی ہے۔وفاقی حکومت چاہتی ہے کہ این ایف سی میں صوبوں کا حصہ 57فیصد کیوں ہے؟ اس لئے 18 ویں ترمیم ہضم نہیں ہورہی۔ انہوں نے کہا کہ 18 ویں ترمیم میں چھیڑ چھاڑ نہیں ہونے دینگے۔۔نثار کھوڑو نے کہا کہ اگر وفاقی حکومت ٹیکسز وصولی میں ناکام ہے تو پھر این ایف سی میں صوبوں کے حصے سے کٹوتی غیرآئینی عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سرکار ملک کو ون یونٹ کی طرف دھکیلنا چاھتی ہے۔نثار کھوڑو نے کہا کہ ملک میں صدارتی یا کوئی اور نظام نہیں صرف حقیقی جمہوری پارلیمانی نظام کا تسلسل ہی مسائل کا حل ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -