جماعت اسلامی کاتعلیمی ادارے کھولنے کے فیصلہ کا خیرمقدم

جماعت اسلامی کاتعلیمی ادارے کھولنے کے فیصلہ کا خیرمقدم

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے شعبہ تعلیم کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر اسحاق منصوری نے وفاقی وزیرتعلیم کی زیرصدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیمی کانفرنس میں حفاظتی انتظامات کے ساتھ ستمبرکے پہلے ہفتے سے ملک کے تمام تعلیمی اداروں کو کھولنے والے فیصلے کو خوش آئندہ اوراسے صحیح سمت قدم قراردیتے ہوئے کہاہے کہ تعلیمی اداروں کی بندش سے متوسط اور غریب طبقہ کے طلبہ و طالبات بہت زیادہ متاثر ہوئے ہیں ان کی تعلیم بالکل ختم ہو گئے ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی بندش سے لاکھوں افراد بے روزگار اور لاکھوں فاقہ پر مجبور ہوگئے ہیں۔حقیقت میں تعلیمی اداروں کی بندش کرونا وائرس سے زیادہ خوفناک اور بدترین نقصان ہے۔ اس لیے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ تعلیمی اداروں کو دیگر شعبہ جات کی طرح ایس اوپیز کے تحت کھولا جائے۔خاص طورپر پرائیویٹ اسکولوں کے ساتھ وابستہ اساتذہ و غیرتدریسی عملے کو فاقہ کشی سے بچایا جائے۔اس لئے حکومت فوری طور پر ایس او پیز کی پابندی کے ساتھ تمام تعلیمی اداروں کو کھولنے کے اقدامات کرے۔

مزید :

صفحہ آخر -