پیپلز ہاری کمیٹی کے عہدیداروں کا نوٹی فکیشن معطل

  پیپلز ہاری کمیٹی کے عہدیداروں کا نوٹی فکیشن معطل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے پیپلز ہاری کمیٹی کراچی ڈویژن کے عہدیداروں کا نوٹی فکیشن معطل کردیاہے۔ ترجمان صدر پی پی پی سندھ کراچی کے مطابق پیپلز ہاری کمیٹی سندھ کے صدر پنہل لہر کی جانب سے پارٹی کی صوبائی تنظیم کی منظوری کے بنا ہاری کمیٹی کراچی ڈویژن کے عہدیداروں کا اعلان کرنے کی وجہ سے نوٹیفیکشن معطل کیا گیا ہے۔ نثار کھوڑو نے تنظیمی نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرنے پر ہاری کمیٹی سندھ کے صدر پنہل خان لہر کو شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔ پیپلز ہاری کمیٹی سندھ کے صدر سے 7 دنوں کے اندر شوکاز کا جواب طلب کیا گیا ہے۔ وضاحت نہ دینے کی صورت میں تنظیمی نظم و ضبط کی خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے سکھن کے ایک گھر میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔کراچی کے علاقے سکھن میں واقع گھر میں ڈاکو ڈکیتی کی نیت سے داخل ہوئے جہاں واردات کے دوران اہلِ خانہ کی جانب سے مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے۔ڈاکو فائرنگ اور لوٹ مار کے بعد باآسانی فرار ہو گئے جبکہ پولیس نے مقتول شخص کی لاش تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کی۔پولیس کے مطابق مقتول شخص کی شناخت ایوب کے نام سے ہوئی، پولیس اس حوالے سے تفتیش کر رہی ہے تاکہ قاتل ڈاکوؤں کو جلد گرفتار کر سکے۔

مزید :

صفحہ آخر -