کورونا وائرس، ایشیاء کپ 2020ء ملتوی کردیا گیا

کورونا وائرس، ایشیاء کپ 2020ء ملتوی کردیا گیا

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) کورونا وائرس کے باعث ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔ وبا کے باعث ایشین کرکٹ کونسل نے رواں برس ستمبر میں شیڈول ایشیا کپ ملتوی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوروناوبا کی وجہ سے ایشیا کرکٹ کپ 2020 ملتوی کرنا پڑا، ہم ایشیا کپ کوجون2021 میں منعقد کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور ٹورنامنَٹ کے انعقاد کے لیے پر امید ہیں۔ایشین کرکٹ کونسل نے واضح کیا ہے کہ پی سی بی نے ایشیا کپ کی میزبانی کے حقوق سری لنکا کو دیئے ہیں، اور اب جون 2021 میں ہونیوالے ایشیا کپ کی میزبانی سری لنکا کرے گا، جب کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ایشیا کپ 2022 کی میزبانی کرے گا یاد رہے کہ اس سے قبل ہی ایونٹ کے ملتوی ہونے کی خبریں گردش کررہی تھیں کہ اس ایونٹ کو ملتوی کردیا گیا ہے اور اب صرف اعلان ہوناباقی ہے اب ایشین کرکٹ کونسل نے اس کی باقاعدہ اس سال منسوخی کا اعلان کردیا ہے اور کہا ہے کہ اگلے سا ل اس کا انعقاد کیا جائے گا اور سری لنکا اس کی میزبانی کرے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -