موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہوچکی ہے،مولانا سلفی

موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہوچکی ہے،مولانا سلفی

  

کراچی (پ ر)جماعت غربااہلحدیث پاکستان کراچی کااہم اجلاس کراچی کے مسائل کے حوالے سے امیرجماعت مولاناعبدالرحمن سلفی کی زیرصدارت مرکزاہلحدیث برنس روڈپر منعقد ہوا۔ اجلاس میں مولاناپروفیسرحافظ محمدسلفی،مولانامفتی انس مدنی،علامہ ڈاکٹرعامرعبداللہ محمدی،حشمت اللہ صدیقی،عمران احمدسلفی،قاضی عبدالسمیع،فیصل سلفی ودیگرشعبہ جات کیناظمین شریک ہوئے، اجلاس سے خطاب کرتے ہوے مولاناعبدالرحمن سلفی نے کہاکہ موجودہ حکومت عوامی مسائل حل کرنے اورعوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہوچکی ہے شہری مسائل کے حل کے لیے کوئی ادارہ اپناکام نہیں کررہاہے کرپشن زدہ اداروں نے عوام کی زندگی اجیرن کررکھی ہے بجلی، پانی،صفائی کے مسائل سے حکومتی ادارے لاتعلق نظرآتے ہیں۔مولاناسلفی نے کہاشدیدگرمی کروناوائرس میں بھی ظالمانہ لوڈشیڈنگ اوربے تحاشہ بلوں میں اضافہ کیاجارہاہے،لیکن احتجاج کے باوجود ادارے کے ذمہ دار وں کیخلاف کاروائی نہیں کی جارہی ہے۔ اجلاس میں پنجاب میں قرآن کی لازمی تعلیم کاخیرمقدم کیاگیااورسندھ میں بھی لاگو کرنے کامطالبہ کیا،اس کے علاوہ اسلام آباد میں مندرکی تعمیرکے فیصلہ کوہرسطح پرختم کرنے کامطالبہ کیا۔مولاناسلفی نے کشمیرمیں بربریت وظلم کے بڑھتے ہوے واقعات کیخلاف انسانی حقوق کے اداروں سے فوری نوٹس لینے اورکشمیریوں کیخلاف جاری ظلم وتشددکے واقعات کوروکنے کیلیے فوری اقدامات کامطالبہ کیا۔

مزید :

صفحہ آخر -