آن لائن ایشین سنیئر چیس چیمپین شپ 13 جولائی سے شروع ہوگی

آن لائن ایشین سنیئر چیس چیمپین شپ 13 جولائی سے شروع ہوگی

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) ایشین چیس فیڈریشن کے زیراہتمام آن لائن ایشین سنیئر چیس چیمپین شپ 13 جولائی سے شرو ع ہوگی۔ پاکستان چیس فیڈریشن کے نائب صدر امین ملک نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں پاکستان سمیت ایشیائی ممالک کے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ چیمپین شپ میں تین ہزار ڈالر کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔ چیمپین شپ کے مقابلے 21 جولائی تک جاری رہیں گے۔ امین ملک نے بتایا کہ کورونا وائرس کے باعث چیمپئن شپ کا انعقاد آن لائن کیا گیا ہے اور امید ہے کہ یہ ایک کامیاب ایونٹ ثابت ہوگا اور اس سے کھیل کو ملک میں ترقی ملے گی انہو ں نے کہا کہ ایسے حالات میں اس ایونٹ کا انعقاد کھلاڑیوں کے لئے بہت زیادہ اہمیت کاحامل ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -