ایشیاء کپ کا ملتوی ہونا کرکٹ کیلئے اچھی خبر نہیں،سابق کرکٹرز

  ایشیاء کپ کا ملتوی ہونا کرکٹ کیلئے اچھی خبر نہیں،سابق کرکٹرز

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑیوں نے ایشیاء کپ کے ملتوی ہونے پر کہا ہے کہ کرکٹ کے لئے یہ اچھی خبر نہیں ہے پاکستان نے اس ایونٹ کی میزبانی کرنی تھی اس لئے پاکستان کرکٹ کو اس سے نقصان ہوگا باسط علی،راشد لطیف، سکندر بخت، عبدالرزاق اور محمد وسیم نے کہا کہ پہلے ہی خدشہ تھا کہ یہ ایونٹ ملتوی کردیا جائے گا اور ایسا ہی ہوا بھارتی کرکٹ بورڈ یہ نہیں چاہتا تھا کہ یہ ایونٹ منعقد ہو سکے اور اس سے اب اس کو آئی پی ایل اس سال کے آخر میں منعقد کرنے کا موقع مل جائے گا اور اس سے اس کو فائدہ ہوگا مگر پاکستان کرکٹ کو اس سے فائدہ نہیں ہوگا ایشین کرکٹ کونسل نے یہ فیصلہ کیا ہے اس کو مانتے ہیں مگر اس سے شائقین کرکٹ میں بھی شدید مایوسی پھیلی ہے ان کو امید تھی کہ اب جب کرکٹ کی سر گرمیاں شروع ہوگئیں ہیں تو یہ ایونٹ بھی منعقد ہوگا کرکٹ کے لئے یہ اچھی خبر نہیں ہے یہ ایشیاء کی کرکٹ ٹیموں کیلئے ایک بہت اہم ایونٹ ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -