یورپی یونین کے بعد امریکہ نے بھی پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی لگا دی، اجازت نامہ منسوخ

  یورپی یونین کے بعد امریکہ نے بھی پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی لگا دی، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک،آئی این پی) یورپی یونین کے بعد امریکا نے بھی پی آئی اے کی پروازوں پر فوری پابندی عائد کر دی۔ جمعرات کو امریکی ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ نے قومی فضائی کمپنی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن(پی آئی اے)کا امریکا کے لیے خصوصی اجازت نامہ منسوخ کرتے ہوئے پروازوں پر فوری پابندی لگا دی۔امریکی ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پی آئی اے پروازوں کی سیفٹی پر تشویش کے باعث پابندی لگائی گئی، پابندی کی بنیادی وجہ پاکستانی پائلٹسکے لائسنس مشکوک قرار دیا جاناہے۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے امریکا کیلئے اپنی پروازیں نہیں چلاسکے گی اور پی آئی اے کی ہر قسم کی پروازوں پرپابندی لگا دی گئی ہے۔پاکستانی پائلٹس کے مشکوک لائسنز پر یورپی یونین ایئر سیفٹی نے پی آئی اے پر 6 ماہ کے لیے پابندی عائد کر رکھی ہے۔یورپی یونین ایئر سیفٹی ریگولیشن نے پاکستا نی پائلٹس کے مشکوک لائسنس کے معاملے پر اہم ٹیلی کانفرنس بلالی ہے جس میں سی اے اے سے پائلٹوں اور فضائی میزبانوں کو جاری ہونے والے لائسنس کی تفصیلات طلب کی ہیں۔اجلاس کے ایجنڈے میں سول ایوی ایشن کی جانب سے لائسنس کے اجرا کیطریقہ کار پر بھی وضاحت مانگی گئی ہے جبکہ 21 جولائی تک جاری ہونے والے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے لائسنس کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں۔
امریکہ پابندی

مزید :

صفحہ اول -