پریمئر لیگ،لیور پول نے برائٹن کو3-1 سے شکست دیدی

  پریمئر لیگ،لیور پول نے برائٹن کو3-1 سے شکست دیدی

  

مانچسٹر(نیٹ نیوز) فٹبال انگلش پریمیئر لیگ کی چیمپئن ٹیم لیور پول نے برائٹن کو تین ایک سے ہرا کر برتری کی دھاک بٹھا دی، مایہ ناز کھلاڑی محمد صلاح کے دو گولز کی دھوم پڑی رہی، مانچسٹر سٹی نے نیو کاسل کو پانچ صفر سے پچھاڑ دیا۔انگلش میدانوں میں فٹبال کا میلہ سج گیا، گول گول اور گول کی گونج پڑی رہی، چیمپئن ٹیم لیورپول کا برائٹن سے میچ پڑا، چیمپئن ٹیم کے سپر اسٹار محمد صلاح نے چھٹے منٹ میں گول کر کے برتری کا لوہا منوایا۔

ہنڈرسن کے گول سے اسکور ڈبل ہوا، پہلے ہاف کا اختتام دو ایک کی سبقت پر ختم ہوا۔دوسرے ہاف میں بھی محمد صلاح کا جادو چلا، گولڈن بوٹ کے تگڑے امیدوار بن گئے۔دوسرے میچ میں مانچسٹر سٹی نے نیوکاسل کوشکست سے دوچار کیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -