شائقین کے بغیر کھلاڑیوں کیلئے عمدہ پرفارمنس دینا مشکل،رزاق

شائقین کے بغیر کھلاڑیوں کیلئے عمدہ پرفارمنس دینا مشکل،رزاق

  

لاہور(افضل افتخار)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے کہا کہ شائقین کے بغیر کھلاڑیوں کیلئے عمدہ پرفارمنس دینا مشکل ہوتا ہے کیونکہ شائقین کی موجودگی میں کھلاڑیوں میں جوش و جذبہ زیادہ ہوتا ہے او ر اس کا ان کی پرفارمنس پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کو شائقین کی موجودگی کا اتنا زیادہ نقصان نہیں ہوگا جتنا انگلینڈ کی ٹیم کو ہوگا کیونکہ اس کا ہوم گراؤنڈ ہے اور پاکستانی کھلاڑی اس کا بھرپور فائدہ اٹھاسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم میں بہت اچھے کھلاڑی شامل ہیں او ر سب سے بڑھ کر یونس خان اور مصباح اور وقار یونس کی موجودگی ٹیم کے کھلاڑیوں کے بہت کام آئے گی انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم یک جان ہوکر کھیلے تو اس کیلئے جیتنا کوئی مشکل نہیں ہے کپتان اظہر علی اور بابر اعظم کے لئے یہ سیریز ایک بہت بڑا امتحان ہے اور اس میں کامیابی کے لئے سخت محنت درکار ہے جبکہ یہ سیریز بھی بہت اہمیت کی حامل ہے سیریز کا انعقاد خوش آئند ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -