آفریدی فاؤنڈیشن کا لوگو کرکٹ ٹیم کی شرٹ کی زینت بنے گا

آفریدی فاؤنڈیشن کا لوگو کرکٹ ٹیم کی شرٹ کی زینت بنے گا

  

لاہور (سپورٹس رپورٹر) شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کا لوگو دورہ انگلینڈ کے دوران پاکستان ٹیم کی شرٹ کی زینت بنے گا پی سی بی نے آفریدی فاؤنڈیشن کے ساتھ دو سال کی شراکت داری قائم کی ہوئی ہے۔ یہ چیریٹی فاؤنڈیشن پاکستان کے مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی چلا رہے ہیں جن کی پاکستان میں مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ لوگوں کی مدد کے لئے کی گئی چندے کی اپیل کو معروف کرکٹرز کی زبردست حمایت حاصل ہے۔ آفریدی کا کہنا ہے کہ یہ میرے لئے بہت خوشی کی بات ہے۔

، ہم وسیم خان اور پی سی بی کے ان کی مسلسل مدد پر شکریہ ادا کرتے ہیں اور اپنے لڑکوں کو اس ٹور کے ساتھ بہترین خواہشات کا اظہار کرتے ہیں“۔مئی 2019ء میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اپنی کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے دائرہ کار میں توسیع کردی تھی جب انہوں نے شاہد آفریدی فاؤنڈیشن (SAF) کے ساتھ دو سال کی شراکت پر دستخط کیے تھے جو ایک سابقہ کھلاڑی کے ذریعے قائم کیا گیا تھا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -