ترکی میں دھماکہ، سکیورٹی فورسز کے 3 اہلکار جاں بحق، 12 زخمی

  ترکی میں دھماکہ، سکیورٹی فورسز کے 3 اہلکار جاں بحق، 12 زخمی

  

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی میں سکیورٹی فورسز کے ٹرک میں دھماکے سے تین اہلکار جاں بحق اور 12 زخمی ہو گئے۔ترک وزارت داخلہ کے مطابق یہ واقعہ سکاریا صوبے میں پیش آیا جہاں گذشتہ ہفتے ہی آتش بازی کا سامان بنانیوالی ایک فیکٹری میں دھماکے سے 7 افراد ہلاک اور 120 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ترک خبر رساں ادارے ’ڈیلی صباح‘ نے حکام کے حوالے سے بتایا کہ ترک ملٹری پولیس کے اہلکار مذ کو رہ فیکٹری سے آتش بازی کا سامان تلف کرنے کیلئے محفوظ مقام لے آئے تاہم سامان ٹرک سے اتارتے ہوئے دھماکا ہوگیا۔ہلاک ہونیو ا لے 3 اہلکاروں میں سے 2 کا تعلق ترک ملٹری پولیس کے بم ڈسپوزل یونٹ سے ہے۔ترک وزیر داخلہ کے مطابق زخمی ہونیوالے 12 ا ہلکاروں میں سے ٹرک ڈرائیور کی حالت نازک ہے۔حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔

ترکی دھماکہ

مزید :

صفحہ اول -