شہباز احمد کا تین سال کی تنخواہوں کیلئے عدالت سے رجوع
لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان شہباز احمد نے پی آئی اے کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرتے ہوئے تین سال کی تنخواہ لینے کے لئے درخواست دائر کر دی ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہباز احمد کی درخواست پر پی آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا ہے۔ سابق کپتان کی درخواست پر سماعت جسٹس عامر فاروق نے کی۔شہباز احمد نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ میں 1985ء سے پی آئی اے میں ملازم اور اس وقت ڈپٹی جنرل منیجر کمرشل کے عہدے پر تعینات ہوں۔ 2015ء میں ڈیپوٹیشن پر تین سال کے لئے سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن بنا لیکن اس دوران میری تنخواہ روک لی گئی
اور پی آئی اے نے شوکاز بھی جاری کردیا۔