کاک پٹ میں سگریٹ نوشی پر لائسنس معطل ہوگا، سی اے اے

  کاک پٹ میں سگریٹ نوشی پر لائسنس معطل ہوگا، سی اے اے

  

کراچی (آن لائن) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پائلٹس کو خبردار کیا ہے کہ کاک پٹ میں سگریٹ نوشی پر لائسنس معطل ہوسکتا ہے، پائلٹ اور عملے کو گراؤنڈ کرنے سمیت جرمانہ بھی ہوسکتا ہے، کپتان کی دوران پرواز سگریٹ نوشی کی شکایات ملی ہیں، آئندہ کاک پٹ میں سگریٹ نوشی نہ کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سی اے اے کے ڈائریکٹر فلائٹ سٹینڈرڈ نے تمام ائرلائز کو احکامات جاری کیے ہیں کہ آئندہ کسی ایئرلائن میں دوران پرواز پائلٹ یا عملے کے افراد سگریٹ نوشی نہیں کریں گے۔کاک پٹ میں سگریٹ نوشی پر لائسنس معطل ہو سکتا ہے۔تمباکو نوشی کرنے والے عملے کو گراؤنڈ کے علاوہ جرمانہ بھی ہوگا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی احکامات میں آگاہ کیا گیا ہے کہ دوران پرواز کپتان کی سگریٹ نوشی کی شکایات ملی ہیں۔

سول ایوی ایشن

مزید :

صفحہ اول -