عیدالاضحی پر سرکاری ملازمین کو ایڈوانس تنخواہ جاری کرنے کی منظوری

  عیدالاضحی پر سرکاری ملازمین کو ایڈوانس تنخواہ جاری کرنے کی منظوری

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وزارت خزانہ نے عیدالاضحی کے موقع پر سرکاری ملازمین کو ایڈوانس تنخواہ جاری کرنے کی منظوری دے دی۔ فنانس ڈویژن سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابقاگر عید الاضحی 31 جولائی کو ہو تو تنخواہ اور پینشن ایڈوانس جاری کی جائے۔ وزارت خزانہ نے سرکاری ملازمین کو تنخواہیں اور پینشن 27 جولائی کو ادا کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -