برطانیہ میں خریدی گئی جائیداد سے جسٹس قاضی فائز عیسٰی کا تعلق نہیں، اہلیہ کا ایف بی آر میں جوا ب جمع

برطانیہ میں خریدی گئی جائیداد سے جسٹس قاضی فائز عیسٰی کا تعلق نہیں، اہلیہ کا ...

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائزعیسی کی اہلیہ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)میں بیرون ملک جائیداد سے متعلق تفصیلات پیش کر دیں۔اپنے جواب میں انہوں نے کہا برطانیہ میں خریدی گئی جائیداد سے ان کے شوہر کا کوئی تعلق نہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق جسٹس قاضی فائزعیسی کی اہلیہ نے کراچی میں امریکن سکول میں ملازمت کے دوران آمدن کا ریکارڈ بھی جمع کرایا۔ اپنے جواب میں انہوں نے کہا بیرون ملک رقم قانونی طریقے سے بھیجی۔ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی اہلیہ نے ایف بی آر کو کراچی میں فروخت کردہ املاک کی تفصیلات بھی جمع کرادیں، جن میں کراچی کلفٹن میں خریدی گئی پراپرٹی، اس پر جمع کرایا گیا ٹیکس ریکارڈ، والد کی جانب سے تحفے میں ملنے والی زرعی زمین، ڈیرہ مراد جمالی اور نصیر آباد کی زرعی زمین کی تفصیلات شامل ہیں،اپنے جواب میں اہلیہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے موقف اختیار کیا کہ سٹینڈرڈ چارٹرڈ بنک کے اکاؤنٹ سے تقریبا 7 لاکھ پاؤنڈ بھجوائے۔ برطانیہ میں خریدی گئی جائیداد سے ان شوہر کا کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے لندن کی جائیدادوں سے ملنے والے کرائے کی تفصیلات بھی ایف بی آر میں جمع کرائیں۔ اہلیہ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ بتایا کہ مرکزی بنک کے پاس ان کی تمام بنک ٹرانزیکشن کی تفصیلات موجود ہیں۔خیال رہے 18جون کو صدراتی ریفرنس کا سامنا کرنیوالے سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ نے سپریم کورٹ کے سامنے ویڈیو لنک کے ذریعے اپنا بیان ریکارڈ کرا تے ہوئے کہا تھا لندن میں خریدی گئی جائیداد ان کے خاوند کی نہیں، بلکہ میری میرے بیٹے اور بیٹی کے نام ہے۔

فائز عیسیٰ اہلیہ

مزید :

صفحہ اول -