پنجاب شڈو باکسنگ فٹنس چیلنج مقابلے آج شروع ہونگے

پنجاب شڈو باکسنگ فٹنس چیلنج مقابلے آج شروع ہونگے

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پنجاب باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام آن لائن پنجاب شڈو باکسنگ فٹنس چیلنج 2020ء کے مقابلے آج شروع ہوں گے۔ پنجاب باکسنگ ایسوسی ایشن کے چوہدری خالد محمود کے مطابق ایونٹ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں۔ ایونٹ میں پنجاب بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے سکتے ہیں اور ایونٹ میں شرکت کی خواہش رکھنے والے کھلاڑیوں کے لئے ناموں کے اندراج کے لئے رجسٹریشن بھی جاری ہے۔ یہ مقابلے 20 جولائی تک جاری رہیں گے۔

اور شرکاء میں اسناد بھی تقسیم کی جائیں گی۔

  

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -