آئسولیشن ہسپتال کم مدت میں تیار کرنا پاکستانی حکومت کیلئے معجزہ ہے: چینی سفیر

    آئسولیشن ہسپتال کم مدت میں تیار کرنا پاکستانی حکومت کیلئے معجزہ ہے: چینی ...

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں چین سفیر کے سفیر یاؤ جنگ کا کہنا ہے کہ آئسولیشن ہسپتال کم مدت میں تیار کرنا پاکستانی حکومت کیلئے ایک معجزہ ہے۔اپنے ایک بیان میں چینی سفیر کا کہنا تھا کہ مجھے بہت فخر ہے کہ میں آئسولیشن ہسپتال کی افتتاحی تقریب میں شریک ہوا۔ وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں جو کام این سی او سی کر رہا ہے میں نے اس کا مشاہدہ کیا ہے۔یاؤ جنگ کا کہنا تھا کہ این سی او سی کا کمانڈنگ سسٹم اس خوفناک وائرس کی روک تھام اور اس کے کنٹرول میں بہت مدد دے رہا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ پاکستانی حکومت اور عوام کی کوششوں سے آپ اس وائرس سے بہت جلد چھٹکارا پا لیں گے۔

چینی سفیر

مزید :

صفحہ اول -