عزیر بلوچ جے آئی ٹی رپورٹ پر جلد ایکشن ہوگا، علی زیدی

عزیر بلوچ جے آئی ٹی رپورٹ پر جلد ایکشن ہوگا، علی زیدی

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ میں وعدہ کرتا ہوں کہ بہت جلد ملکی ادارے عزیر بلوچ جے آئی ٹی رپورٹ پر سیریس ایکشن لیں گے۔نجی ٹی وی سے گفتگو گفتگو کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے آج اس معاملے پر سارے سوالات کے جواب دیئے اور کہا کہ یہ عدالت میں جائیں، ہم جواب دیں گے جبکہ رینجرز کے سابق سیکٹر انچارج نے بھی آج انکشافات کر دیئے ہیں، اب ساری چیزیں کھل جائیں گی۔ سپریم کورٹ سوموٹو ایکشن لے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کے پاس عزیر بلوچ جے آئی ٹی تھی۔ سندھ ہائیکورٹ نے فیصلہ دیا کہ اسے جاری کیا جائے۔ تاہم مجھے یہ جے آئی ٹی ساڑھے تین سال پہلے ملی تھی۔انہوں نے انکشاف کیا کہ جب ہم وزیر نہیں تھے تو بہت سارے خط آتے تھے۔ میرے گھر میں کوئی لفافہ چھوڑ کر گیا تھا، اسے کھولا تو رونگٹے کھڑے ہوگئے۔ مسئلہ یہ نہیں رپورٹ کیسے ملی، اصل بات یہ کہ اس میں لکھا کیا ہے۔ اس جے آئی ٹی پر بڑے بڑے لوگوں کے دستخط بھی ہیں۔سندھ کی حکمران جماعت پیپلز پارٹی کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ وہ لفافے پر بڑی باتیں کر رہی ہے، لفافے کی بنیاد پر ہی تو پوری پارٹی ان کو مل گئی تھی، ہمیں کیا پتا کس نے وصیت لکھی؟۔ عزیر بلوچ جے آئی ٹی رپورٹ پر وزیراعظم کی سطح پر میٹنگ ہو رہی ہیں۔ وفاق پلان بنا رہا ہے، بہت جلد اس پر سخت ایکشن نظر آئے گا۔ وقت آنے پر وزیر داخلہ بھی اس معاملے پر بولیں گے۔

علی زیدی

مزید :

صفحہ اول -