رابطہ عالم اسلامی کا محکمہ صحت راولپنڈی کو کورونا سے بچاؤ کا سامان عطیہ

    رابطہ عالم اسلامی کا محکمہ صحت راولپنڈی کو کورونا سے بچاؤ کا سامان عطیہ

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) رابطہ عالم اسلامی پاکستانی بھائیوں کی خدمت میں ہمیشہ پیش پیش رہا ہے اور کرونا وائرس کی اس مشکل گھڑی میں اپنے پورے وسائل کے ساتھ مسلسل اقدامات کر رہا ہے۔ اس سلسلے میں رابطہ عالم اسلامی کی جانب سے لاکھوں روپے کا سامان محکمہ صحت راولپنڈی کو دیا جا رہا ہے جس میں کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے علاج کیلئے آکسیجن سیلنڈر، ای سی جی مشینیں، آکسی میٹر، نیبولائزر،ادویات اور پیرامیڈیکل سٹاف کے لیے سیفٹی کٹ موجود ہیں۔ یہ سامان اسلام آباد میں موجود رابطہ عالم اسلامی کے دفتر میں تقریب میں محکمہ صحت راولپنڈی کے ذمہ داران کے حوالے کیا گیا۔تقریب میں پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی اور معروف پتھالوجسٹ،صدر پاکستان گرین ٹاسک فورس ڈاکٹر جمال ناصر خصوصی طور پر شریک ہوئے۔ اس موقع پر سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے کہا کہ رابطہ عالم اسلامی سعودی حکومت اور سعودی عوام ہمیشہ پاکستانی بھائیوں کے ساتھ رہے ہیں۔رابطہ عالم اسلامی کے ریجنل ڈائریکٹر سعد بن مسعود الحارثی نے کہا کہ آج کا پروگرام رابطہ عالم اسلامی کے پاکستان میں کرونا وائرس کے خلاف اقدامات کا تسلسل ہے اس پروگرام کے تیسرے مرحلے میں مختلف ہسپتالوں کی استعداد کار کو بہتر بنانے کے لیے کرونا وائرس کے علاج کے لیے درکار سامان فراہم کیا جا رہا ہے۔ ڈاکٹر جمال ناصر نے کہاکہ یہ بات لائق ستائش ہے کہ رابطہ عالم اسلامی کرونا کی وبا کو مدنظر رکھتے ہوئے دنیا بھر میں انسانوں کی فلاح کیلئے کام کر رہا ہے۔

سامان عطیہ

مزید :

صفحہ اول -