سٹیٹ بینک نے بینکوں کے نئے اوقات کارجاری کر دئیے

سٹیٹ بینک نے بینکوں کے نئے اوقات کارجاری کر دئیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تمام بینکوں کے کورونا وائرس کی عالمی وبا سے پہلے والے اوقات کار بحال کر دیے۔مرکزی بینک کے جانب سے جاری سرکلر میں کہا گیا ہے کہ 13 جولائی سے تمام بینک نئے اوقات کار پر عمل درآمد کے پابندی ہوں گے۔سٹیٹ بینک کے مطابق تمام بینک پیر سے جمعرات تک صبح 9 بجے سے شام ساڑھے 5بجے تک کھلے رہیں گے اور ان دنوں میں دوپہر ڈیڑھ سے 2 بجے تک کھانے اور نماز کا وقفہ ہو گا۔ جمعہ کو تمام بینک صبح 9 بجے سے شام ساڑھے 3بجے تک کھلے رہیں گے تاہم نماز جمعہ اور کھانے کا وقفہ دن ایک بجے سے اڑھائی بجے تک ہوگا۔یاد رہے کہ مرکزی بینک نے کورونا وائرس کی وجہ سے تمام بینکوں کے اوقات کار میں تبدیلی کی تھی۔
بینک اوقات کار

مزید :

صفحہ اول -