نیب کا ایمان کرپشن فری پاکستان، توجہ بد عنوانی اور منی لانڈرنگ واقعات پر مرکوز: جسٹس (ر) جاوید اقبال

نیب کا ایمان کرپشن فری پاکستان، توجہ بد عنوانی اور منی لانڈرنگ واقعات پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب کی توجہ بدعنوانی، منی لانڈرنگ اور عوام کو دھوکا دہی کے واقعات پر مرکوز ہے۔چیئرمین نیب کا ایک اجلاس سے خطاب میں کہنا تھا کہ کرپشن کا خاتمہ اور میگا کرپشن مقدمات کو انجام تک پہنچانا ترجیح ہے۔ نیب نے 466 ارب روپے بدعنوان عناصر سے لے کر قومی خزانے میں جمع کرائے۔ان کا کہنا تھا کہ نیب نے سی پیک منصوبوں کی نگرانی کیلئے چین سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔ اس کے علاوہ نیب نے بدعنوانی کے خلاف اقوام متحدہ کے کنونشن کے تحت پاکستان میں فوکل ادارہ ہے۔جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ قومی احتساب بیورو کا ایمان کرپشن فری پاکستان ہے۔ نیب افسران بدعنوانی کا خاتمہ قومی فرض سمجھ کر اداکر رہے ہیں۔ نیب مقدمات میں 68.8 فیصد سزا وائٹ کالر کرائم کی تحقیقات میں نمایاں کامیابی ہے۔
نیب

مزید :

صفحہ اول -