سانحہ آرمی پبلک سکول پر 3ہزار صفحات پر مشتمل انکوائری کمیشن کی رپورٹ مکمل

      سانحہ آرمی پبلک سکول پر 3ہزار صفحات پر مشتمل انکوائری کمیشن کی رپورٹ ...

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سانحہ آرمی پبلک سکول کی انکوائری کمیشن کی رپورٹ مکمل ہو گئی ہے، رپورٹ تین ہزار صفحات پر مشتمل ہے۔ تفصیل کے مطابق سانحہ اے پی ایس کی تحقیقات کے لیے تشکیل کردہ انکوائری کمیشن نے اپنی رپورٹ مکمل کر لی ہے۔ کمیشن فوکل پرسن کے مطابق سانحہ انکوائری کی سربمہر رپورٹ سپریم کورٹ بھیج دی گئی ہے۔3 ہزار صفحات پر مشتمل یہ انکوائری رپورٹ چیف جسٹس کو پیش کی گئی ہے۔اس میں شہید بچوں کے والدین سمیت 132 افراد کے بیانات ریکارڈ کیے گئے ہیں۔رپورٹ میں 101 گواہوں، 31 پولیس، آرمی اور دیگر افسران کے بیانات ریکارڈ ہیں۔ سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی جانب سے شہدا کے والدین کی درخواست سال 2018ء میں کمیشن قائم کیا گیا تھا۔سانحہ اے پی ایس کی تحقیقات کے لیے قائم انکوائری کمیشن کی سربراہی پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد ابراہیم خان کر رہے تھے۔

رپورٹ مکمل

مزید :

صفحہ اول -