شوگر ملز ایسوسی ایشن نے وزیراعظم سے ملاقات کیلئے حماد اظہر سے مدد مانگ لی

  شوگر ملز ایسوسی ایشن نے وزیراعظم سے ملاقات کیلئے حماد اظہر سے مدد مانگ لی

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)شوگر ملز ایسوسی ایشن نے وفاقی وزیر برائے صنعت وپیداوار حماد اظہر کو خط لکھ کر وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرانے میں مدد کی درخواست کردی۔ شوگر ملز ایسوسی ایشن نے وفاقی وزیر حماد اظہر کو خط کہا ہے کہ وہ وزیراعظم سے ملاقات کرکے اپنا مقف پیش کرنا چاہتے ہیں اور شوگر انڈسٹری سے متعلق وزیراعظم کی غلط فہمیوں کو دور کرنا چاہتے ہیں۔خیال رہے کہ مئی میں حکومت چینی بحران پر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے)کی تحقیقاتی رپورٹ کا فارنزک کرنے والے کمیشن کی حتمی رپورٹ منظر عام پر لے آئی تھی۔رپورٹ کے مطابق جہانگیر ترین، مونس الہی، شہباز شریف اور ان کے اہل خانہ، اومنی گروپ اور عمرشہریار نے چینی بحران سے فائدہ اٹھایا۔رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ شوگرملز کسانوں کو امدادی قیمت سے کم قیمت دیتے ہیں اور کسانوں کو گنے کیوزن میں 15 فیصد سے زیادہ کٹوتی کی جاتی ہے،کچی پرچی اور کمیشن ایجنٹ کے ذریعے کم قیمت پر کسانوں سیگنا خریدا جاتا ہے اور اس کی لاگت زیادہ دکھائی جاتی ہے۔ رپورٹ میں چینی اسیکنڈل میں ملوث افراد کیخلاف فوجداری مقدمات درج کرنے اور ریکوری کرنیکی سفارش کی گئی ہے جب کہ رپورٹ میں تجویز دی گئی ہے کہ ریکوری کی رقم گنے کے متاثرہ کسانوں میں تقسیم کردی جائے۔شوگر ملز ایسوسی ایشن نے انکوائری کمیشن کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے اسے اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھی چیلنج کیا تھا۔

شوگر ملز ایسوسی ایشن

مزید :

صفحہ اول -