بجلی کے بلوں میں اضافہ عوام کے ساتھ ظلم ہے،فنکار

بجلی کے بلوں میں اضافہ عوام کے ساتھ ظلم ہے،فنکار

  

لاہور(فلم رپورٹر)شوبز کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے پٹرولیم کی قیمتوں کے بعد بجلی کے بلوں میں اضافہ کو ظلم قرار دیتے ہوئے شدید احتجاج کیا ہے شوبز شخصیات کا کہنا ہے کہ رواں ماہ بجلی کے بل اتنے زیادہ آئے ہیں کہ بیان سے باہر ہے موجودہ حکومت اس بارے میں کچھ سوچے حکومت باتوں کی بجائے عمل کا مظاہرہ کرے۔اتوقیر ناصر،احسن خان،اعجاز باجوہ،محمدنفیس،ڈائریکٹر دلاور ملک،ذوالفقار حیدر،سید نور،میلوڈی کوئین آف ایشیاء پرائڈ آف پرفارمنس شاہدہ منی،صائمہ نور،میگھا،ماہ نور،یار محمد شمسی صابری،سہراب افگن،ظفر اقبال نیویارکر،عذرا آفتاب،میاں عابد رشید،انیس خان،مہرین حسن،عینی طاہرہ،عائشہ جاوید،میاں راشد فرزند،سدرہ نور،نادیہ علی،شین،سائرہ نسیم،صبا ء کاظمی،،سٹار میکر جرار رضوی،آغا حیدر،دردانہ رحمان،ظفر عباس کھچی،سٹار میکر جرار رضوی،ملک طارق،مجید ارائیں،طالب حسین،قیصر ثنا ء اللہ خان شبنم چوہدری،طالب حسین اور عدنان علی طالب کاکہنا ہے کہ پاکستانی قوم پہلے بدترین مسائل کا شکار ہے ان حالات میں پٹرولیم کی قیمتوں میں مزید اضافہ ظلم کی انتہاء ہے  شوبز فنکاروں نے کہا کہ عمران خان تبدیلی کے نعرے پر اقتدار میں آئے مگر اب ملک میں غر یب عوام کو نہ جانے کس جرم کی سزا دی جا رہی ہے ان کو حکومت نے اب تک کوئی ریلیف نہیں دیا۔

مزید :

کلچر -