شاہ محمود کی موت کی افواہوں کے پیچھے بھارتی لابی کی سازش بے نقاب

  شاہ محمود کی موت کی افواہوں کے پیچھے بھارتی لابی کی سازش بے نقاب

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کیخلاف بھارتی لابی کی سازش بے نقاب ہوگئی جس نے شاہ محمود کی وفات کے حوالے سے جھوٹی خبریں پھیلائیں۔بھارتی لابی نیشاہ محمود قریشی کے بارے میں جھوٹی خبریں پھیلائیں اور جھوٹی خبریں پھیلانیکا مرکزبھارت میں ہے۔ویکی پیڈیا اور سوشل میڈیا پر وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی سیمتعلق غلط خبریں پھیلائی گئیں۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وکی پیڈیا پروفائل ایڈٹ ہونے کے بعد اپنی صحت سے متعلق افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان میں کوئی سچائی نہیں اور وہ بالکل ٹھیک ہیں۔ایک بیان میں وزیر خارجہ نے کہا کہ ضررساں عناصر نے وکی پیڈیا پر ان کی پروفائل ایڈٹ کی تھی۔انہوں نے کہا کہ بہت سی پیچیدگیاں پیدا کی گئیں جس سے میرے پیاروں اور اہلخانہ کو تکلیف پہنچی، انہوں نے مزید کہا کہ انہیں فون کالز بھی موصول ہونا شروع ہوگئی تھیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ان رپورٹس میں کوئی صداقت نہیں اور میں ٹھیک ہوں۔ دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ہم ضررساں عناصر کی جانب سے وزیر خارجہ کے وکی پیڈیا پیج کو ہیک کرنے اور سوشل میڈیا پر ان کی صحت سے متعلق افواہیں پھیلانے کی کوششوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے وزیر خارجہ تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں، بیرون ملک اور تمام افراد کی جانب سے ان کیلئے دعاؤں کی دل سے قدر کرتے ہیں۔

شاہ محمود قریشی

بے نقاب

مزید :

صفحہ اول -