جم ”لیول اپ فٹنس کلب“ کا افتتاح 10 جولائی کو کیا جائیگا

جم ”لیول اپ فٹنس کلب“ کا افتتاح 10 جولائی کو کیا جائیگا

  

لاہور(فلم رپورٹر)معروف اداکارہ و ماڈل عنایہ شاہ کے جم ”لیول اپ فٹنس کلب“ کا افتتاح 10 جولائی کو کیا جائیگا۔ایک ملاقات کے دوران عنایہ شاہ نے بتایاکہ اپنے اس فٹنس کلب میں خواتین اور مردوں دونوں کے لیئے الگ الگ جم کی سہولیات میسرہوں گی۔ایک سوال کے جواب میں عنایہ شاہ نے بتایاکہ اس فٹنس کلب کا افتتاح پیراگون سٹی برکی روڈ پر کیا جارہاہے جس کی افتتاحی تقریب میں سیاسی و سماجی شخصیات کے ہمراہ شوبز سے وابستہ شخصیات بھی شریک ہوں گی۔

 اس کلب میں کرونا وبا ء کی وجہ سے حکومتی ایس او پیز کا خاص خیال رکھا جائیگا اور تربیت یافتہ ٹرینرز صحت اور فٹنس سے متعلق جم کروائیں گے۔عنایہ شاہ نے مذید کہاکہ اس وقت ہر شخص کو مضبوط قوت مدافعت کی اشدضرورت ہے تاکہ آنیوالی وباؤں اور بیماریوں سے لڑ سکے جس کا واحد حل صحت و تندرستی اور چاک و چوبند رہنا ہے اس فٹنس کلب میں جدید ترین مشینری کے ہمراہ صحت و طاقت کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

مزید :

کلچر -