اداکارہ مہک نور نے سالگرہ فیملی کے ساتھ سادگی سے منائی

اداکارہ مہک نور نے سالگرہ فیملی کے ساتھ سادگی سے منائی

  

لاہور(فلم رپورٹر)فلم اورسٹیج کی معروف اداکارہ و پرفارمرمہک نور 19 سال کی ہوگئیں،سالگرہ فیملی ممبران کے ساتھ سادگی سے منائی،تفصیلات کے مطابق اداکارہ مہک نور نے کرونا وباء کی وجہ سے اپنی 19 ویں سالگرہ انتہائی سادگی کے ساتھ اپنے گھر والوں کے ساتھ منائی اس موقع پر سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور فیملی ممبران نے انہیں تحائف دئیے۔اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے  کہاکہ وہ اپنی سالگرہ ہر سال جو ش و خروش سے مناتی رہی ہیں جس میں شوبز و صحافت سے وابستہ افراد شریک ہوتے تھے جس میں خوب ہلہ گلہ کیا جاتا تھا مگر افسوس پورے ملک میں چھائی  وباء کی وجہ سے سالگرہ انتہائی سادگی سے منائی۔

ہے جس میں ان کے قریبی فیملی ممبران ہی شریک ہو سکے ہیں انہیں اپنے ساتھی فنکاروں کے ساتھ یہ سالگرہ نہ منانے کا افسوس ہے اللہ کرے یہ وباء جلد ختم ہو اور وہ اپنے شوبز کے ساتھیوں کے ساتھ مل کر سابقہ تقریبات کی طرح یہ سالگرہ بھی دھوم دھام سے منا سکیں۔شوبز شخصیات اور مہک نور کے فرینڈز نے انہیں سوشل میڈیا اور ٹیلی فون کالز کے ذریعے سالگرہ کی مبارکباد دی اور ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیاہے۔

مزید :

کلچر -