گلوکارہ حمیرا ارشداور  عون بخاری کا نیا ویڈیو ریلیز 

گلوکارہ حمیرا ارشداور  عون بخاری کا نیا ویڈیو ریلیز 

  

لاہور(فلم رپورٹر)معروف گلوکارہ حمیرا ارشد اور عون بخاری کا نیا ویڈیو”تیری یادوں سے“ ریلیز کردیا گیا۔ اس ویڈیو سونگ کو گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ریلیز کیا گیا جسے بے حد پذیرائی مل رہی ہے اس گانے کی شاعری اور کمپوزیشن ساجی علی کی ہے جبکہ اس کا میوزک مجتبیٰ علی چونی نے ترتیب دیاہے اس کی مکس ماسٹرنگ افضل حسین نے کی ہے۔اس گانے کی پوسٹ پروڈکشن سجیل خان اور عرفان سندھو نے کی ہے۔ حمیرا ارشد نے کہاکہ ان کا یہ گانا ایک عرصے بعد ریلیز ہورہاہے انہیں یقین ہے کہ ان کے پرستار اس گانے کو میری سوچ سے بڑھ کر پسندکریں گے۔ایک سوال کے جواب میں حمیرا ارشد نے کہاکہ آج کل وہ صرف منتخب کام کو ترجیح دے رہی ہیں۔

کیونکہ شوبز سرگرمیاں کرونا وباء کی وجہ سے محدود ہو کررہ گئی ہیں اس لئے میں صرف ایسا کام کررہی ہوں جو معیاری ہو اور پرستاروں کو مدتوں یاد رہ سکے۔

مزید :

کلچر -