نیب نے راجہ پرویز اشرف وغیرہ کی بریت کیخلاف اپیل دائرکردی

        نیب نے راجہ پرویز اشرف وغیرہ کی بریت کیخلاف اپیل دائرکردی

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) قومی احتساب بیورو نے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف وغیرہ کی پیراں غائب رینٹل ریفرنس میں بریت کیخلاف اپیل دائرکردی۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں راجہ پرویز اشرف، اسماعیل قریشی، شاہد رفیع، شوکت ترین، طاہر بشارت چیمہ، محمد سلیم عارف، چوہدری عبدالقدیر اور اقبال علی شاہ کو فریق بناتے ہوئے کہاگیاکہ احتساب عدالت نے ملزمان کیخلاف استغاثہ کے شواہد کو اہمیت نہیں دی، استدعاہے کہ ملزمان کی بریت کالعدم قرار دی جائے اورعدالت 30 جون 2020 کا احتساب عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

راجہ پرویز اشرف

مزید :

صفحہ اول -