نوید رانا نے گیت ”جانیا“ کی رواں ہفتہ ویڈیو شوٹ ہوگی

  نوید رانا نے گیت ”جانیا“ کی رواں ہفتہ ویڈیو شوٹ ہوگی

  

لاہور(فلم رپورٹر)آل پاکستان گولڈ میڈلسٹ معروف گلوکار نوید رانا کا نیا گیت ”جانیا“کی ویڈیو شوٹ کا آغاز رواں ہفتے میں ہو گا۔ اس گانے کا میوزک،کمپوزیشن اور بول رضا نادر نے ترتیب دیئے ہیں جبکہ گانے میں ماڈل فرقان اور علی کے ساتھ ملک کی ٹاپ ماڈل جلوہ گر ہونگی۔اس سے قبل نوید رانا کا گیت”ٹک ٹاک گرل“ بھی کافی شہرت حاصل کر چکا ہے۔نوید رانا نے اس سلسلہ میں کہا کہ میرا یہ نیا گانا سننے والوں کو کسی بھی طرح بالی ووڈ کے گانوں سے کم نہیں خوبصورت شاعری،کمپوزیشن اور میوزک ہے امید ہے گیت کامیابی کی نئی منزلیں طے کرے گا۔

مزید :

کلچر -