پی ٹی آئی ابھی تک کنٹینر مائینڈ سے نہیں نکل سکی، احسن اقبال

پی ٹی آئی ابھی تک کنٹینر مائینڈ سے نہیں نکل سکی، احسن اقبال

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ابھی تک کنٹینر مائینڈ سے نہیں نکل سکی، اسمبلی میں یوں لگتا ہے کہ سرکاری بینچوں پہ ایک اپوزیشن پارٹی بیٹھی ہے جو ہر وقت احتجاج اور ہنگامہ آرائی کی آگ لگانا اپنا فرض سمجھتی ہے۔جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی ابھی تک کنٹینر مائینڈ سے نہیں نکل سکی، اسمبلی میں یوں لگتا ہے کہ سرکاری بینچوں پہ ایک اپوزیشن پارٹی بیٹھی ہے جو ہر وقت احتجاج اور ہنگامہ آرائی کی آگ لگانا اپنا فرض سمجھتی ہے، قومی اسمبلی میں دو سالوں کے دوران کوئی قانون سازی نہیں کی گئی بلکہ لاتعداد لڑائیاں شروع کرائی گئیں -

احسن اقبال

مزید :

صفحہ اول -