آرٹسٹ سجناں آشا کا کمیونٹی کیلئے آوازبلند کرنے کا فیصلہ

آرٹسٹ سجناں آشا کا کمیونٹی کیلئے آوازبلند کرنے کا فیصلہ

  

لاہور(فلم رپورٹر)شی میل اداکارہ سجناں آشا نے اپنی کمیونٹی کے لیئے آوازبلند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ سجناں آشا نے بتایاکہ شی میل اداکاراؤں نے تھیٹر،فلم اور ٹی وی پر اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر اپنا خوب نام بنایا اس وقت بہت ساری شی میل اداکارائیں شوبز میں اپنے کام کا سکہ جمائے بیٹھی ہیں مگر افسوس کہ انہیں ہمیشہ نظر انداز کیا جاتا رہاہے۔اس وقت کرونا وباء کی وجہ سے جہاں دوسرے آرٹسٹ بے روزگار ہوئے ہیں وہاں ہم شی میل آرٹسٹ بھی متاثر ہوئے ہیں۔

اور گھروں میں بیٹھ گئے ہیں جن کا کوئی اور روزگار بھی نہیں ہے۔سجناں آشا کا کہنا تھا کہ ٹیلنٹ ایوارڈ ہو خراج تحسین پیش کرنا ہو سب آرٹسٹوں کا تذکرہ کیا جاتاہے مگر افسوس کہ ہم شی میل آرٹسٹوں کا ذکر تک نہیں کیا جاتا۔

مزید :

کلچر -