ڈاؤلینس کاطبی عملہ کو وباء سے محفوظ رکھنے کیلئے انکیوبیشن چیمبرز کا عطیہ

ڈاؤلینس کاطبی عملہ کو وباء سے محفوظ رکھنے کیلئے انکیوبیشن چیمبرز کا عطیہ

  

کراچی(پ ر) ڈاؤلینس کی جانب سے، پورے پاکستان میں،تمام بڑے اسپتالوں کو اِنکیوبیشن چیمبرز(incubation chambers) بطور عطیہ دینے کا سلسلہ جاری ہے جس کا مقصد کووڈ19- (COVID-19) کی عالمی وباء کے خلاف جنگ میں پاکستانی کوششوں کو مضبوط بنانا ہے۔ گزشتہ ماہ بھی، ڈاؤلینس نے بڑی تعداد میں ریفریجریٹرز، ایئر کنڈیشنرز اور دیگر آلات مختلف اسپتالوں کو عطیہ کیے تھے۔اسپتالوں کو فراہم کیے جانے والے یہ اِنکیوبیشن چیمبرز ڈاؤلینس نے خصوصی طور پر ڈیزائن اور تیار کیے ہیں تاکہ اس وائرس سے زندگی بچانے کے لیے فرنٹ لائن پر کام کرنے والے ڈاکٹروں اور نیم طبی عملے کو تحفظ اور مدد فراہم کی جا سکے۔ اسپتالوں پر نصب اِن چیمبرز کی وجہ سے ٹیسٹنگ کے دوران ڈاکٹروں کا کورونا وائرس کے ممکن کیرئیراور مریضوں کا کم سے کم سامنا کرنا پڑے گا۔اس طرح یہ سیفٹی ایکوپمنٹس انفیکشنز کو پھیلنے سے روکنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔ وسیع تر انسانی کوشش کے طور پر، ڈاؤلینس اب تک یہ چیمبرز متعدد طبی اداروں کو فراہم کر چکا ہے جن میں، کراچی میں واقع،انڈس ہسپتال، سول ہسپتال، سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹ، ڈاؤ یونیورسٹی، لیاقت نیشنل ہسپتال اور جنا ح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کے علاوہ ڈی ایچ کیو ہسپتال، گجرانوالہ، تحصیل لیول ہسپتال، لالہ موسیٰ اور تحصیل لیول ہسپتال، کھاریاں شامل ہیں۔ اِن اداروں کے علاوہ ڈپٹی کمشنر، حیدرآباد کو بھی 3 انکیوبیشن چیمبرزفراہم کیے گئے ہیں۔

اِن عطیات کے حوالے سے ڈاؤلینس کے ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ، سید حسن جمیل نے کہا:”ہم نے یہ چیمبرز ہیلتھ کیئر انسٹی ٹیوشنز کی ضرورتوں کے مطابق تقسیم کیے ہیں۔ وقت کی ضرورت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے، ڈاؤلینس عوامی صحت کو درپیش اس خطرے کے سماجی و اقتصادی اثرات کم کرنے کے لیے پر عزم ہے۔ اِن اِنکیوبیشن چیمبرزکو لیباریٹریوں، بلڈ سینٹرز اور کورونا وارڈز میں استعمال کیا جا سکتا ہے تاکہ پاکستان کے ہیلتھ کیئر ورکرز کو تحفظ فراہم کیا جا سکے اور انہیں زیادہ بہتر کارکردگی کی صورت میں، مریضوں کو زیادہ بہتر دیکھ بھال اور پرُ سکون ماحول میں زیادہ زندگیاں بچانے کے قابل بنا یا جا سکے۔

مزید :

کامرس -