Infinix کا وباء کیخلاف پیش رفت کیلئےdow سے اشتراک

Infinix کا وباء کیخلاف پیش رفت کیلئےdow سے اشتراک

  

لاہور(پ ر)عالمی شہرت یافتہ اسمارٹ فون برانڈInfinix نے اپنے CSR اقدامات کے سلسلے میں عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ایک بار پھر سبقت حاصل کرلی اور ملک کے صف اوّل کے صحت کے ادارے DOWکے ساتھ اشتراک کرلیاجو COVID-19کے خلاف فرنٹ لائن پر جنگ میں مصروف ہے۔DOW میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں اسمارٹ فون مینوفیکچررز نے ڈاؤ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کواپنے حصے کے ایک چھوٹے سے قدم کے طور پر40,000 ماسک عطیہ کئے جو ان کو بڑا ہدف حاصل کرنے اور موجودہ خطرے کو ختم کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔یہ کاوشیں ایک با مقصداور فوری احساس کا اظہار ہیں جو کمپنی کی جانب سے عوام کی صحت اور تحفظ کا مظاہرہ ہیں۔ یہ اجتماعی سماجی ذمہ داری کا ایک عمل ہے جوقومی سطح پر لوگوں کی صحت کو درپیش خطرے کے وقت میں نہایت برمحل ہے۔کمپنی کا یہ فراخ دلانہ عطیہ ایسے وقت میں پیش کیا گیا ہے جب ملک میں تحفظ کے سامان کی طلب حد سے زیادہ ہے۔اس اقدام کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے Infinix پاکستان کے مارکیٹنگ ڈائریکٹرجناب سعد شمس نے کہا،"ہم سمجھتے ہیں کہ پوری دنیا کے لئے اس امتحان کی گھڑی میں ہرایک کو اپنا کردار اداکرنے کی ضرورت ہے۔

ہم اپنے صارفین کو یاددلانا چاہتے ہیں کہ ہم سب اپنی کمیونٹی کے تحفظ کی جنگ لڑرہے ہیں اور ہمیں بہتر کل کیلئے چھوٹی چھوٹی کاوشیں کرتے رہنا چاہئیں۔"

مزید :

کامرس -