پاکستانی ایپ ’WorthyWalk‘ گوگل ڈیویلپر اسٹوڈنٹ کلب چیلنج میں کامیاب قرار

پاکستانی ایپ ’WorthyWalk‘ گوگل ڈیویلپر اسٹوڈنٹ کلب چیلنج میں کامیاب قرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(پ ر): ’WorthyWalk‘ ایک پاکستانی ایپ ہے جسے فاسٹ نیشنل یونیورسٹی آف کمپیوٹر اینڈ ایمرجنگ سائنسز، اسلام آبادکے طلباء نے تیار کیا ہے۔ یہ ایپ دسمبر، 2019ء سے گوگل پلے پر دستیاب ہے۔ اس ایپ کو حال ہی میں گوگل ڈیویلپر اسٹوڈنٹ کلب چیلنج(Google Developer Student Club Challenge) کے ٹاپ ٹین گلوبل ونرز میں شامل قرار دیا گیا ہے۔اس چیلنج میں 69 ممالک سے تعلق رکھنے والے طلباء نے 400 ایپس جمع کرائی تھیں۔گوگل ہر سال ڈیویلپر اسٹوڈنٹ کلب چیلنج منعقد کرتا ہے تاکہ مقامی کمیونٹیز کو درپیش چیلنجوں کے لیے سولوشنز کی تیاری میں گوگل پروڈکٹس یا پلیٹ فارمز کے استعمال میں دنیا بھر کے اسٹوڈنٹ ڈیویلپرز کے ٹیلنٹ کی تربیت کی جا سکے۔فاسٹ نیشنل یونیورسٹی آف کمپیوٹر اینڈ ایمرجنگ سائنسز، اسلام آباد کی فاتح ٹیم نے WorthyWalk کی تیاری کے لیے گوگل کلاؤڈ، اینڈرائیڈ، فائربیس، گوگل اینالیٹکس اور گوگل میپس اے پی آئی استعمال کی تھیں۔ یہ ایپ واکنگ، رننگ اور سائیکلنگ کے ذریعے اپنی صحت کے اہداف حاصل کرنے میں لوگوں کی مدد کرتی ہے۔ یہ اپنے استعمال کرنے والوں کو (inbuilt currency coins)’Knubs‘ کی صورت میں انعامات سے بھی نوازتی ہے جسے وہ اس کے پارٹنر کاروباری اداروں، مقامی دکانوں اور اسٹارٹ اپس پر redeem کر سکتے ہیں۔

مزید :

کامرس -