پریمیم پرائز بانڈز میں کی جانے والی سرمایہ کاری میں 211 فیصد اضافہ

پریمیم پرائز بانڈز میں کی جانے والی سرمایہ کاری میں 211 فیصد اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی)مئی 2020ء کے اختتام تک پریمیم پرائز بانڈز میں کی جانے والی سرمایہ کاری میں 211 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ حکومت کی جانب سے معیشت کو دستاویزی شکل دینے کے فیصلے کے ایک سال کے دوران پریمیم پرائز بانڈز پرسرمایہ کاری میں دو گنا سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز (سی ڈی این ایس) کی رپورٹ کے مطابق مئی 2020ء کے اختتام پر 40 ہزار روپے مالیت کے رجسٹرڈ پرائز بانڈ پر سرمایہ کاری کا حجم 19.19 ارب روپے تک پہنچ گیا جبکہ مئی 2019ء کے اختتام تک پریمیم پرائز بانڈز میں 6.17 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی گئی تھی۔ اس طرح ایک سال کے دوران سرمایہ کاری کی شرح میں 211 فیصد یعنی 13.02 ارب روپے کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے۔ واضح رہے کہ حکومت نے قومی معیشت کو دستاویزی شکل دینے اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے تدارک کے لئے اقدامات کے تحت 40 ہزار روپے کے روایتی بانڈز پر پابندی کا فیصلہ کیا تھا۔
اور اس کے لئے 31 مارچ کی ڈیڈ لائن مقرر کی تھی تاہم کووڈ۔19 کی صورتحال کے تناظر میں 40 ہزار روپے مالیت کے روایتی بانڈز کی فروخت کی ڈیڈ لائن میں 31 دسمبر 2020ء تک توسیع کی گئی ہے۔ اس طرح 40 ہزار رپوے کے روایتی پرائز بانڈز پر پابندی کے فیصلے کے بعد پریمیم بانڈز کی سرمایہ کاری میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے اور ایک سال میں سرمایہ کاری کی شرح 211 فیصد تک بڑھ گئی ہے۔

مزید :

کامرس -