ہڈیارہ، دوگروپوں میں فائرنگ سے کمسن بچی جاں بحق، 15ملزم گرفتار

ہڈیارہ، دوگروپوں میں فائرنگ سے کمسن بچی جاں بحق، 15ملزم گرفتار

  

 لاہور(کرائم رپورٹر)ہڈیارہ کے علاقہ میں دو گروہوں میں تصادم کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 3سالہ بچی گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق ہڈیارہ کے علاقے میں دوگروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں فائرنگ کی زد میں آکر 3سالہ بچی عدن گولی لگنے سے موقع پر دم توڑ گئی۔ پولیس نے مرکزی ملزم لیاقت علی سمیت 15 ملزمان کو گرفتار کرکے 3 سالہ عدن فاطمہ کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا۔

مزید :

علاقائی -