ٹریفک وارڈن سے بدتمیزی کرنیوالی خاتون کی عبوری ضمانت منظور

ٹریفک وارڈن سے بدتمیزی کرنیوالی خاتون کی عبوری ضمانت منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگار)سیشن کورٹ نے ٹریفک وارڈن پر تشدد اور تضحیک آمیز رویہ اختیار کرنے کے مقدمہ میں ملوث خاتون رئیسہ مسعود فاروقی کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو اسے 22جولائی تک گرفتار کرنے سے روک دیا ہے،ایڈیشنل سیشن جج نعیم شیخ نے پچاس پچاس ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ملزمہ کی درخواست ضمانت منظور کی ہے،درخواست گزار ملزمہ خاتون رئیسہ مسعود فاروقی نے عبوری درخواست ضمانت کے لئے عدالت سے رجوع کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ تھانہ گلبرک پولیس نے گزشتہ روز ٹریفک وارڈن کو دھمکیاں اور تشدد کرنے کے الزام پر مقدمہ درج کیا،وہ بے قصور ہیں اور ٹریفک وارڈن نے اس کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کروایاہے، عبوری درخواست ضمانت منظور کی جائے،عدالت نے ملزمہ کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پولیس سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب کرلیاہے۔

مزید :

علاقائی -