آصف ہاشمی کیخلاف بھرتی سکینڈل کیس کی سماعت 24اگست تک ملتوی

آصف ہاشمی کیخلاف بھرتی سکینڈل کیس کی سماعت 24اگست تک ملتوی

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج سجاد احمد نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماآصف ہاشمی کے خلاف محکمہ تعلیم میں میرٹ سے ہٹ کر بھرتی سکینڈل کیس کی سماعت 24اگست تک ملتوی کردی،عدالت نے ریفرنس کے گواہوں کو بیانات قلمبند کروانے کیلئے طلب کررکھا ہے،گزشتہ روزاحتساب عدالت نمبر 4 کے جج سجاد احمد کے عدالتی تعطیلات پر ہونے کے باعث کیس میں پیش رفت نہیں ہوسکی،اس کیس میں آصف ہاشمی پر فرد جرم عائد کی جاچکی ہے،نیب کی جانب سے ریفرنس میں آصف ہاشمی پر بطور چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر نگرانی چلنے والے تعلیمی اداروں میں من پسند افراد کی بھرتیوں کا الزام عائد کیا گیا ہے، ملزم آصف ہاشمی نے بطور چیئرمین ملازمین کو بھرتی کیا۔

، ملزم آصف ہاشمی کے اس اقدام سے اپنے من پسند افراد کو نوازا گیا، ملزم کی جانب سے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا گیا۔

مزید :

علاقائی -