پی ٹی آئی اوورسیز رہنما نوید شریف کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ
لاہور(کرائم رپورٹر) ڈیفنس سی کے علاقہ میں پاکستان تحریک انصاف اوورسیز کے رہنما نوید شریف کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس نے گولیوں کے خول اکٹھے کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ڈیفنس سی کے علاقے میں نامعلوم افراد نے تحریک انصاف کے رہنما نوید شریف کے گھر پر اندھا دھند فائرنگ کر دی اور فرار ہو گئے۔ پولیس نے گولیوں کے خول بھی شواہد کے لیے اکٹھے کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا،نوید شریف کے مطابق مجھے کئی روز سے قتل کی دھمکیاں دی جارہی تھی۔