ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو زخمی کرنے والے2 ملزموں کو جیل بھجوادیا

ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو زخمی کرنے والے2 ملزموں کو جیل بھجوادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو زخمی کرنے کے مقدمہ میں ملوث دو ملزموں کوجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا،گزشتہ روز ملزمان کو ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ اشفاق احمد کے روبرو پیش کیا گیا،تھانہ شیرا کوٹ پولیس نے ملزمان کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا،تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو زخمی کیا،ملزمان عبدالغفور اور شمشاد علی سے ہمراہی ملزمان کی تفتیش کر لی ہے،ملزمان سے آلہ اقدام قتل بھی برآمد کرلیاگیا۔
،اب مزید تفتیش کی ضرورت نہیں،ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیاجائے۔

مزید :

علاقائی -