علاقہ غیر سے منشیات سمگل کر نیوالے 2ملزم گرفتار، 16کلو چرس برآمد

علاقہ غیر سے منشیات سمگل کر نیوالے 2ملزم گرفتار، 16کلو چرس برآمد

  

لاہور(کرائم رپورٹر)مزنگ پولیس نے دو ملزمان گرفتار کر کے 16کلو چرس برآمد کرلی۔تفصیلات کے مطابق مزنگ پولیس نے کارروائی کے دوران علاقہ غیر سے منشیات سمگل کر کے لاہور لانیوالے کا شف جاوید اور شوکت علی کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے 16 کلو سے زائد چرس برآمد کر لی۔ پولیس کے مطابق ملزمان منشیات یونیورسٹی کالجز اور دیگر تعلیمی اداروں کے گردونواح میں فروخت کرتے تھے۔

مزید :

علاقائی -